14 فروری 2012 - 20:30

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں" بہارعرب،خطہ اور ہندوستان" کے زیر عنوان 3روزہ عالمی سمینار کا آج آغاز ہوا-

ابنا: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے منعقدہ اس سمینار کا مقصد عرب ممالک کی اسلامی اور عوامی بیداری کے مضمرات اور مستقبل میں دنیا،علاقے اورہندوستان پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا ہے-ہندوستان میں ایران کے سفیر مہدی نبی زادہ نےاس سمینار سے اپنے خطاب میں عرب ممالک میں اسلامی بیداری کاذکر کرتے ہوئےکہا کہ بانئ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میںایرانی انقلاب نےان علاقوں کی عوامی تحریکوں کو متاثرکیا جواسلامی بیداری کا سبب بنا-

اس 3روزہ سمینار کے پہلے روز مصرکے سفیر،ہندوستانی وزارت خارجہ میں مشرقی امور کے سیکریٹری سمیت متعدد شخصیات نے خطاب کیا-
.......

/169